پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتہ سودمند رہا

ہنڈرڈ انڈیکس انتالیس ہزار پانچ سو انتیس پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

اتوار 31 جولائی 2016 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتہ کافی سودمند رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس انتالیس ہزار پانچ سو انتیس پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے لگا اور اسٹاک ایکس چینج نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئی تاہم انرجی سیکٹر دبا? کا شکار رہا اور پی او ایل، پی پی ایل اور او جی ڈی سی کے شیئر کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر کے بعض حصص کاروبار پر چھائے رہے۔مانیٹری پالیسی کے اعلان، آئی ایم ایف سے مذاکرات اور ایل این جی پائپ لائن پر روس سے مذاکرات کی خبریں مارکیٹ کے لیے مثبت رہیں۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کا یومیہ اوسط حجم اٹھارہ کروڑ اٹھائیس لاکھ شیئرز رہا جو گزشتہ ہفتے بیس کروڑ اکہتر لاکھ حصص تھامارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی سات ہزار آٹھ سو پچیس ارب روپے سے بڑھ کر سات ہزار آٹھ سو ستاسی ارب روپے تک پہنچ گیا۔

ہفتہ وار بنیاد پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تین سو ستتر پوائنٹس اضافے سے انتالیس ہزار پانچ سو انتیس پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ ہفتے تاریخ میں پہلی بار تکنیکی خرابی کے باعث جمعے کو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پہلا ٹریڈنگ سیشن ہی نہ ہوسکا۔ جمعے کو حصص بازار میں دو ٹریڈنگ سیشن ہوتے ہیں لیکن سسٹم خراب ہونے کے باعث پہلا سیشن شروع ہی نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :