بینکنگ سسٹم کو سرمائے کی قلت کا سامنا

اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے 7 روز کے لئے بینکوں کو 859 ارب 70 کروڑ روپے فراہم کردئیے

اتوار 31 جولائی 2016 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) بینکنگ سسٹم کو سرمائے کی قلت کا سامنا ہے، اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے 7 روز کے لئے بینکوں کو 859 ارب 70 کروڑ روپے فراہم کردئیے۔

(جاری ہے)

بینکنگ سسٹم میں سرمائے کی قلت کا تسلسل جاری ہے اور جمعہ کو بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکنگ سسٹم میں سرمائے کی قلت کو دور کرنے کے لیے 7 روز کے لئے 859ارب روپے 70کروڑروپے فراہم کئے ہیں۔ان پر بینکس سالانہ 5عشاریہ 75فیصد سالانہ کے حساب سے شرح منافع ادا کریں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم کو سرمائے کی فراہمی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :