مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کی قمیتوں میں کمی کا رجحان

اتوار 31 جولائی 2016 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گذشتہ ہفتہ روئی کی قمیتوں میں کمی کا رجحان رہامقامی کاٹن مارکیٹ کے فیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324کلو گرام اور 40کلوگرام کے بھاوٴ میں مندی رہی اور یہ ریٹس بالترتیب 100روپے اور 107روپے کی کمی سے بالترتیب 6ہزار 350روپے اور 6ہزار 805روپے رہ گئے۔ کاٹن ایسوسی ایشن کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17 کی 8ہزار 200 گانٹھوں کے سودے 6ہزار 400روپے سے 6ہزار 600 روپے فی من پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

شہدادپور کی روئی کی ایک ہزار 800گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاوٴ 6ہزار 400 روپے سے 6ہزار 600روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ نوری آباد کی روئی کی 600گانٹھوں کے سودے 6ہزار 475روپے سے 6ہزار 500روپے فی من رہے۔ کنری کی روئی کی 200گانٹھوں کے سودے 6ہزار 550روپے فی من پر بند ہوئے۔سانگھڑ، میرپورخاص اور حیدرآباد کی روئی کی بالترتیب ایک ہزار 600گانٹھوں،ایک ہزار 400 گانٹھوں اور ایک ہزار گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6ہزار 550روپے سے 6ہزار 600روپے فی من رہے۔ ہالہ اور کوٹری کی روئی کی فی کس 800گانٹھوں کے سودے بھی 6ہزار 550روپے سے 6ہزار 600روپے فی من پر بند ہوئے۔