صحافیوں کوسالانہ وظیفہ ادا نہ کرنے کے خلاف ایوان صحافت بدین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

اتوار 31 جولائی 2016 16:47

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء)محکمہ ثقافت وسیاحت سندھ کی جانب سے ضلع بدین کے بیمار فنکاروں ،ادیبوں و صحافیوں کوسالانہ وظیفہ ادا نہ کرنے کے خلاف بدین کے مقامی وسندھ کے معروف فنکار استاد بادل راہی،ارباب نیاز و دیگر کی قیادت میں ایوان صحافت بدین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ہر سال بجٹ میں رقم مختص کرنے کے باوجود محکمہ سیاحت و ثقافت مستحق فنکاروں ،ادیبوں اور صحافیوں کو سالوں سے مقرروظیفہ ادا نہیں کرتا جس کے باعث مستحق صحافیوں،فنکاروں و ادیبوں کو علاج و معالجہ و دیگر مسائل کے باعث پریشانیوں کا سامنا ہے انہوں نے سندھ کے نومنتخب وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ سے فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیکر وظیفہ کی رقم فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

#