جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن مل کر آزاد کشمیرکی خواتین کے مسائل حل کریں گی،رفعت محمود

اتوار 31 جولائی 2016 16:45

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) جما عت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی رہنما اور ممبرقانون سازی اسمبلی آزاد جموں وکشمیررفعت محمود نے کہاہے کہ میں اپنی جیت کو شہداء کشمیر کے نام کرتی ہوں،مقبوضہ کشمیرکی ماؤں بہنوں اور بیٹوں کی آواز بنوں گی،جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن مل کر آزاد کشمیرکی خواتین کے مسائل حل کریں گی جماعت اسلامی کے امیر وممبرقانو ن ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی اور وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر کی قیادت میں آزاد کشمیرکے عوام کو اچھی حکومت دیکھنے کو ملے گی ،جماعت اسلامی کی کوشش ہوگی کہ وہ بیس کیمپ میں نظام کی اصلاح اور کشمیرکی آزادی کے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھائے ،راجہ فاروق حیدر کی اچھی شہرت ہے اسی طرح عبدالرشید ترابی نہ صرف آزاد اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقیقی ترجمان ہیں بلکہ وہ پوری دنیا میں معروف شٰخصیت ہیں وہ اسلامی تحریکوں کے قائدہیں، ان کے اس پروفائل سے اسفادہ کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانھوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں خواتین کی آبادی مردوں کے برابر ہے ،خواتین کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اچھا پیکیج تیار کیا جائے گا،آزاد خطے کی خواتین کے مسائل کا حل میری ترجیحی ہوگی،عوام تبدیلی کو محسوس کریں گے،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے امیر وممبر اسمبلی عبد الرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیرکے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اگست کے پہلے ہفتے میں مظفرا ٓباد سے چکوٹھی تک مارچ کا اعلان کیاہے ،اس مارچ میں خواتین کو بھی شریک کیاجائے گا۔

۔۔راٹھور