اسلام آباد، کھنہ میں پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن 19 مشتبہ افراد کو گرفتار

آپریشن کے دوران 20 گھروں ، 5 ہوٹلوں سمیت چھ پلازوں اور آٹھ گیسٹ ہاؤسز کو بھی سرچ کیا گیا

اتوار 31 جولائی 2016 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) اسلام آباد یک علاقے کھنہ میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران 19 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد کے علاقے کھنہ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا سرچ آپریشن کرتے ہوئے پولیس اور رینجرز نے 19 مشتبہ افراد کو زیر حراست میں لے لیا پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کے پاس شناختی دستاویز نہیں تھیں آپریشن کے دوران 20 گھروں اور 5 ہوٹلوں سمیت چھ پلازوں اور آٹھ گیسٹ ہاؤسز کو بھی سرچ کیا گیا پولیس نے مزید بتایا کہ مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :