راولپنڈی میں ون ویلرز اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اتوار 31 جولائی 2016 16:32

راولپنڈی۔31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جولائی ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی افتخار الحق نے ون ویلنگ، ویلنگ کے لئے تیار کی گئیں موٹر سائیکلوں اور کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس راولپنڈی کو سخت کارروائی کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کیا جائے اور کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے والوں کی گاڑی یا موٹر سائیکل تھانوں میں بند کی جائے اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی رعایت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اہم مقامات پر خصوصی ناکہ بندیوں کے ذریعے ون ویلنگ اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ اور کم عمر ی میں ڈرائیونگ تمام روڈ یوزرز کے لئے خطرے کی علامت ہے کیونکہ بچے ڈرائیونگ کے اصولوں سے وقف نہیں ہوتے وہ اوور سپیڈنگ کرتے ہیں ریس لگاتے ہیں اور ون ویلنگ جیسا خطرناک کھیل کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں ہیں جس سے قیمتی ا نسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں اس لیئے حادثات کی روک تھام اور کم عمری میں حادثات کی نظر ہونے والی قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر افتخار الحق نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس وقت تک گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے نہ دیں جب تک کہ ان کے بچوں کا ڈرائیونگ لائسنس نہیں بن جاتا اور وہ ڈرایئونگ کے اصولوں سے صیحح طرح وقف نہیں ہو جاتے۔

متعلقہ عنوان :