فاروق حیدر کی قیادت میں آزادی کے بیس کیمپ میں اچھی حکومت قائم کرینگے ‘آزاد کشمیرمیں قانون کی حکمرانی میرٹ کی بالادستی‘ عدل انصاف کی فراہم تعمیروترقی کیلئے عوام نے مسلم لیگ ن اور ان کی حلیف جماعتوں کو بھاری مینڈیٹ سے نوازا ‘ فاروق حیدر کو قائد ایوان منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتاہوں

جماعت اسلامی کے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کا اسمبلی اجلاس سے خطاب

اتوار 31 جولائی 2016 16:24

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی ۔2016ء) جماعت اسلامی کے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں آزادی کے بیس کیمپ میں اچھی حکومت قائم کریں گے،آزاد جموں وکشمیرمیں قانون کی حکمرانی میرٹ کی بالادستی،عدل انصاف کی فراہم تعمیروترقی کے لیے عوام نے مسلم لیگ ن اور ان کی حلیف جماعتوں کو بھاری مینڈیٹ سے نوازا ہے،راجہ فاروق حیدر کو قائد ایوان منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتاہوں،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ،عبدالر شید ترابی نے کہاہے کہ راجہ فاروق حیدر کے جرات مندانہ موقف کو پذیرائی ملی ہے،مثبت ایجنڈے کی تکیمل لیے عوام نے مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی اور حلیف جماعتوں کو مینڈیٹ ملاہے،اب اس کی روشنی میں حکمت عملی بنائی جائیے گی،عوام کی توقعات ہیں کہ اصلاح احوال کیا جائے،اس وقت پورا کا پورا نظام اور ہر ایک شعبہ زوال کا شکا رہے،تعلیم کا شعبے میں یونیورسٹیاں تو ہیں مگر عمارتیں نہیں ہیں ہسپتال ہیں مگر ڈاکٹررز اور ادویات نہیں ہیں،سیاسی عمل دخل کی وجہ سے نظام تعلیم مفلوج ہوکر رہ گیاہے،معیار تعلیم گررہاہے،لاکھوں پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار ہیں،گزشتہ عرصے میں میرت کی پامالی من پسند بنیادں پر جو تقرریاں ہوئی ہیں اس کی وجہ سے نوجوان ذہینی تناؤ کا شکا رہیں،حکومت ایسے نوجوانوں کے زخموں پر مرہم رکھے،اس وقت پورا کا پورا نظام اصلاح کے قابل ہے،پورا نظام خراب ہو چکاہے ،ہر ادارہ تباہ ہوچکاہے،انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور مسلم لیگ ن مل کر اس نظام کی اصلاح کا ایجنڈا رکھتی ہے،جماعت اسلامی کوشش کرے گی کہ وہ اصلاح احوال کروانے میں اپنے حصہ ڈالے،،آزاد کشمیرآزادی کا بیس کیمپ ہے یہاں اچھی حکومت قائم کرنا اور اخوت بھائی چارہ قائم کرنے کی ضرورت ہے،عدل انصاف اور قانون کی حکمرانی کے بغیر یہ ممکن نہیں ہوسکتا،انھوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیرایک بار پھر فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے،برہان وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی کو نئی جہت ملی ہے،بھارت کی سنگینوں کے سائے تلے نوجوان شیہد وانی سے اپنی وابستگی کا اظہار کررہے ہیں،میں اس سلام پیش کرتا ہوں حڑیت قائدین کو جنھوں نے اس موقع پر یکجہتی کا مظاہر ہ کیا،اس وجہ سے پاکستان میں بھی تحرک پیدا ہوا ہے عالمی سطح ُبھی خوش گوار ماحول بنا ہے اس سے استفادہ کرتے ہوئے حکومت پاکستان عالمی سطح پر بھارت کے مظالم بے نقاب کرنے کے لیے سفارتی مہم منظم کرے، وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ترجمان ہیں،وہ عالمی اداروں کو اس تشوناک صورت حال سے آگاہ کریں۔