چارسدہ میں پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی چھت سے گر کر جاں بحق، بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

اتوار 31 جولائی 2016 16:07

چارسدہ ۔31جولائی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جولائی ۔2016ء) چارسدہ کے علاقہ بٹگرام میں پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا جبکہ شاہ پسند کلی میں بھائی نے بہن کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹگرام کی حدود حسن زئی پولیس چوکی میں تعینات پولیس اہلکار یاسین ولد مختیار دوران ڈیوٹی چھت سے گر کر شدید زخمی ہوگیا دیگر پولیس اہلکاروں نے اسے فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا ۔

ایک اور واقعہ میں تھانہ نستہ کی حدود شاہ پسند کورونہ میں غیرت کے نام پر فیض الرحمان ولد گلستان نے اپنی بہن مسماة حامدہ دختر گلستان کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کرد ی۔

متعلقہ عنوان :