جامعہ سراجیہ میں نئے تعلیمی سال کا آغاز کل ہوگا‘نبیرہ عندلیب نعیمی

مدارس ہی اسلام کی ’’روشن روایات‘‘کے امین ہیں‘والدین اپنی بچیوں کوپردہ وتعلیم سے آراستہ کریں‘ناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ

اتوار 31 جولائی 2016 16:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء)جامعہ سراجیہ مغلپورہ میں نئے تعلیمی سال کا آغاز کل بروز ( سوموار ) سے ہوگاجس میں شبعہ درس نظامی وعلوم عصریہ سمیت دیگر شبعہ جات میں سینکڑوں طالبات تعلیم حاصل کریں گی،مدارس ہی اسلام کی ’’روشن روایات‘‘کے امین ہیں،والدین کوچائیے کہ بچوں کی طرح اپنے بیٹوں کوبھی پردہ و تعلیم سے آراستہ کریں،ہم قوم کی ہربیٹی کو تعلیم کے زیور سے آراستہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کااظہاررکن پنجاب اسمبلی وناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے جامعہ سراجیہ میں معلمات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ جامعہ سراجیہ میں طالبات کودینی تعلیم کے ساتھ ایف اے،بی اے،ایم اے،کمپیوٹر سائنسز،کڑھائی وسلائی اورخانہ اموری کے حوالے سے تربیت اورتعلیم دی جائے گی۔

(جاری ہے)

کیونکہ دینی اوردنیاوی علوم سے آراستہ خواتین ہی ایک مثالی معاشرے کی بنیاد بن سکتی ہیں۔

گزشتہ31برس سے جامعہ سراجیہ نعیمیہ سے ہزاروں طالبات تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملک بھر میں دینی وتعلیمی اداروں میں تدریس اورمعاشرے میں مختلف خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔رواں سال مختلف دینی وتربیتی اجتماعات کے زریعے خواتین کوشرعی مسائل بارے آگاہی جائے گی تاکہ وہ دینی مسائل کوسیکھ کر اپنے اوپر عائددینی ذمہ داریوں کو بخوبی سرانجام دے سکیں۔