حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری پر دباؤ ڈالے‘توصیف احمد

پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں پر مزید بھارتی ظلم و ستم برداشت نہیں کرے گی‘رہنما پاک سرزمین پارٹی

اتوار 31 جولائی 2016 16:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی لاہور کے سینئر رہنما توصیف احمد نے کہا ہے کہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری پر دباؤ ڈالے،پاکستانی قوم کشمیریوں بھائیوں پر مزید بھارتی ظلم و ستم برداشت نہیں کرے گی،اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودرادیت کا حق دیا جائے ،مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے،کشمیر کے مسئلے پر جو بھارت کی حمایت کرے وہ پاکستان کا دشمن ہے،کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے گزشتہ کئی دہائیوں سے جبگ کا سما ء بنایا ہوا ہے ۔

وہ گزشتہ روز پاک سرزمین کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔چوہدری توصیف احمد کا مزید کہنا تھا امریکہ سمیت دیگر انسانی حقوق کے علمبرداروں نے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

آزادی کشمیریوں کا حق ہے اس کے بغیر بھارت سے کوئی مذاکرات کامیاب نہیں ہونگے۔سارک ممالک کی کانفرنس میں بھارتی وزیر خارجہ پاکستان آرہے ہیں ان پر حکومت ایک بار پھر اپنا موقف واضع کردے گی ۔

جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو گا بھارت سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی۔ مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نا مکمل ایجنڈا ہے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق بھارت کشمیر میں رائے شماری کرانے کا پابند ہے لیکن بھارت گزشتہ کئی دہائیوں سے اس رائے شماری سے بھگتا آرہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا بھارتی فوج زبردستی حریت رہنماؤں کو گرفتار اور نظر بند کررہی ہے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے آزادی کی تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا۔بھارت کھولے عام کشمیر میں دہشتگردی کررہا ہے لیکن عالمی برادری نے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں ۔لیکن پاکستان اس مسئلے پر خاموش نہیں رہے گا جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو گا پاکستان کشمیری بھائیوں کی آزادی کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا۔