وزیر اعلی پنجاب نے منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹرکی تقرری کی اجازت دے دی‘نعمان کبیر

پنجمن کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی سے کارپوریشن کی کارکردگی بہت ہو گی،محکمہ کی دیگر خالی اسا میوں پر جلد بھرتی کرلی جائے گی

اتوار 31 جولائی 2016 16:04

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹرکی تقرری کی اجازت دے دی ہے، یہ تقرری قواعد و ضوابط کے مطابق میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی،اس کیلئے جلد اخبارات میں تشہیر کر دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پنجاب منرل ڈویلمپنٹ کاپوریشن ( پنجمن )میاں نعمان کبیر نے بورڈ ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں بورڈ ممبران کے علاوہ صوبائی وزیر معدنیات چوہدری شیر علی نے خصوصی شرکت کی۔میاں نعمان کبیر نے اجلاس کے شرکاء کو بتا یا کہ و زیر اعلی پنجاب نے کارپوریشن کی جدید طرز پردوبارہ بحالی کیلئے تمام صاف اور شفاف اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

پنجمن کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی سے کارپوریشن کی کارکردگی بہت ہو گی۔ علاوہ ازیں محکمہ کی دیگر خالی اسا میوں پر جلد بھرتی کرلی جائے گی۔

نئی بھرتی اور مستقبل میں معدنی ذخائر کی کانو ں کو لیزنگ پر دینے کیلئے کوئی سیاسی سفارش قبول نہیں کی جائے گی۔چیئرمین پنجمن نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے پوسٹنگ ٹرانسفر کے اختیارات بھی دے دئے ہیں اوردفتری امور میں کرپشن اور کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ان تمام اقدامات کا مقصد ادارے کی کاردگری کو بہتر بنانا ہے تاکہ پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے بہتر مواقع میسر ہوں اور صوبہ میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں۔

متعلقہ عنوان :