قندیل بلوچ قتل کیس ٗ پولیس حکام نے مفتی عبدالقوی کو اس حوالے سے کوئی بھی بیان دینے سے روک دیا

اتوار 31 جولائی 2016 16:01

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) قندیل بلوچ قتل کیس کی تفتیش کرنے والے پولیس حکام نے مفتی عبدالقوی کو اس حوالے سے کوئی بھی بیان دینے سے روک دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قندیل بلوچ کے قتل میں شامل تفتیش مفتی عبدالقوی کو پولیس نے کسی بھی بیان دینے سے سختی کے ساتھ منع کردیا پولیس نے بتایا کہ جب تک مقتولہ کے قتل کے حوالے سے تفتیش مکمل نہیں ہوجاتی مفتی عبدالقوی میڈیا سے دور رہیں اور تفتیش کے بارے میں میڈیا کو آگاہ نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

مفتی عبدالقوی نے پولیس کو قتل سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے تحریری جواب اب تک نہیں دیئے۔ مفتی عبدالقوی نے کہاکہ گزشتہ روز نجی مصروفیات ٗ ہفتہ وار چھٹی کی وجہ سے جواب جمع نہیں کراسکے۔دوسری جانب ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کے مرکزی ملزم وسیم اور اس کی معاونت کرنے والے کزن حق نواز کو ڈیوٹی مجسٹریٹ مجیب الرحمان کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے قتل میں معاونت کرنے والے ملزم حق نواز کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کے لئے پولیس کے حوالے کردیا جبکہ مرکزی ملزم وسیم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ کے لئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :