وہاڑی ٗغیرت کینام پر قتل ہونے والی دونوں بہنوں کی تدفین

قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ٗ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا

اتوار 31 جولائی 2016 16:01

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) وہاڑی میں غیرت کینام پر بھائی کے ہاتھوں قتل دو بہنوں کی تدفین کردی گئی۔وہاڑی کے نواحی علاقے سرگانہ میں بھائی نے غیرت کے نام پر دو بہنوں کو قتل کر دیا ذرائع کے مطابق ہفتے کو دونوں بہنوں کی شادی تھی اور ملتان سے بارات آنی تھی تاہم دو بہنوں کو سگے بھائی نے محض اس لیے قتل کردیا کہ انکی شادی برادری سے باہر کی جارہی تھی۔

(جاری ہے)

مقتول بہنوں کے چاربھائی تھے جن میں سے ناصرنے بہنوں پرگولیاں چلائیں۔تدفین کے موقع پر ہرشخص سکتے کی کیفیت میں تھا۔ مقتول لڑکیوں کاباپ شدت غم سے نڈھال تھا، عطا محمد کا کہنا ہے کہ اسکے بیٹے نے ہی گھر تباہ کردیا بڑے بھائی نے کہاکہ اسکے ملزم بھائی کوکڑی سزاملنی چاہیے ۔پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔جلد ملزم کو گرفتارکرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :