7اگست کو ملک میں نئی تحریک کا آغاز ہوگا ‘پانامہ لیکس معاملے پر عدالتی دروازہ کھٹکٹھایاہے‘13اور14اگست کو بھی احتجاج جاری رکھیں گے‘6اگست کو حکومتی رویہ دیکھ کر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے‘تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کی پارٹی کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ

اتوار 31 جولائی 2016 15:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی ۔2016ء) تحریک انصاف نے 7اگست سے پانامہ لیکس کے خلاف مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ 7اگست کو ملک میں نئی تحریک کا آغاز ہوگا پانامہ لیکس معاملے پر عدالتی دروازہ کھٹکٹھایاہے،13اور14اگست کو بھی احتجاج جاری رکھیں گے،6اگست کو حکومتی رویہ دیکھ کر آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو تحریک انصاف کا مشاورتی اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ بنی گالا میں ہوا جس کے بعد تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کی مزمت بھی کی گئی، کشمیریوں نے آزادی کیلئے بہت قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ 7اگست سے پانامہ لیکس کے خلاف شروع ہونے والے مارچ پر بھی مشاورت کی گئی ہے،ہم نے اس کیلئے عدالتی دروازہ بھی کھٹکٹھایا لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،اب 6 اگست کو ٹی اوآرز کا اجلاس بلایا گیا ہے،جس میں تحریک انصاف شرکت کرے گی اس کے بعد حکومتی رویہ دیکھ کر 7اگست سے ہر ہفتے احتجاج کریں گے اور ہمارا یہ احتجاج 13اور14 اگست کو بھی جاری رہے گا

متعلقہ عنوان :