وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی کابینہ اراکین کے ہمراہ سکھر آمد

رینجرز ہسپتال پہنچ کر لاڑکانہ دھماکے میں زخمی جوانوں کی عیادت کی ‘گلدستے پیش کیے

اتوار 31 جولائی 2016 15:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کے ہمراہ سکھر میں رینجرز ہسپتال پہنچ کر لاڑکانہ دھماکے میں زخمی ہونے والے رینجرز کے جوانوں کی عیادت کی اور ان کوگلدستے پیش کیے۔ اس موقع پر شہباز رینجرزکے کمانڈنٹ عبدالغفار نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا استقبال کیا۔ اور میرو خان میں پیش آنے والے واقعے کے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، جام مہتاب حسین ڈہر، سہیل انور سیال، سعید غنی اور محکمہ اطلاعات کے مشیر مولا بخش چانڈیو بھی موجود تھے۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں رینجرز اختیارات کا معاملہ حل کیا جائے گا اور مسائل میں اضافے کی وجہ سے کابینہ میں مزید اضافہ کیا جائے گا تاکہ لوگوں کے مسائل فوری طور پر حل کیے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :