مئی اور جون میں توہین رسالت کے قانون کے تحت 29مقدمات درج ‘22افراد کو گرفتار کیا گیا

14افراد کیخلاف مختلف عدالتوں میں چالان پیش ‘15کیخلاف تحقیقات جاری ہیں

اتوار 31 جولائی 2016 15:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی ۔2016ء) ملک بھر میں گزشتہ دو ماہ مئی اور جون میں توہین رسالت کے قانون کے تحت 29مقدمات درج کئے گئے اور 22افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 14افراد کے خلاف مختلف عدالتوں میں چالان پیش کئے گئے اور پندرہ افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں توہین رسالت قانون کے تحت مئی اور جون میں انتیس مقدمات درج کئے گئے ہیں دستاویزات کے مطابق مئی 20016ء میں توہین رسالت قانون کے تحت پندرہ مقدمات درج کئے گئے اور پانچ افرادکے خلاف چالان عدالتوں میں پیش کیا گیا اور دس افراد کے خلاف تاحال تحقیقات جاری ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے چھ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق جون میں توہین رسالت قانون کے تحت چودہ مقدمات درج کئے گئے جبکہ نو افراد کے خلاف چالان مختلف عدالتوں میں پیش کئے گئے۔ دستاویزات کے مطابق پانچ افراد کے خلاف تاحال تحقیقات جاری ہیں جبکہ سولہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :