کرم ایجنسی میں ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والوں سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

اتوار 31 جولائی 2016 15:28

پارا چنار ۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جولائی ۔2016ء) کرم ایجنسی میں قیام امن کے بعد ملک کے مختلف علاقوں سے آنے والوں سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ عید الفطر کے بعد سے پارا چنار اور ملحقہ علاقوں میں سیاحوں کی آمد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، فتح جنگ، ٹیکسلا، اٹک، کوہاٹ ، پشاور اور حتیٰ کہ جنوبی پنجاب کے شہروں بہاولپور اور ملتان سے بھی لوگ کرم ایجنسی کے خوبصورت اور دلفریب نظاروں سے لطف اٹھانے کیلئے آ رہے ہیں۔

لاہور سے آنے والے ایک خاندان کے سربراہ مزمل احمد نے اے پی پی کو بتایا کہ وہ موسم اور ایجنسی کے حسین نظاروں سے لطف اٹھانے کیلئے یہاں آئے ہیں۔ سیاح زیادہ تر کوہ سفید، زاران، ملا باغ، ملانا، مخیل، شالوزان، کارمان، دریائے کرم اور پاک افغان سرحدی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔