عوامی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا،حمیدہ وحیدالدین
اتوار 31 جولائی 2016 15:25
لاہور۔31 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جولائی ۔2016ء )صوبائی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ عوامی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اپنے زیر صدارت ڈی سی او آفس میں ہونے والے ارکان اسمبلی کے اجلاس کے دوران کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال، ڈی سی او مظفر خان سیال، ارکان صوبائی اسمبلی سید طارق یعقوب رضوی،پیر سید محمد محفوظ حسین مشہدی اور فائزہ مشتاق نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر نے جاری منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ان سکیموں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں اس کے علاوہ انھوں نے موسم برسات کے پیش نظر ممکنہ سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ڈی سی او نے بتایا کہ منتخب عوامی نمائندوں کے تجویز کردہ منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جارہا ہے، گزشتہ مالی سال کی متعدد سکیمیں پایہ تکمیل تک پہنچ چکی ہیں اور میں خود ان منصوبوں میں پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیتا ہوں۔ ناصر اقبال بوسال نے کہا کہ عوام کی عدالت میں سرخرو ہونے کیلئے خدمت عامہ پر یقین رکھتا ہوں اور اپنے حلقے میں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کام کرارہا ہوں۔ سید طارق یعقوب رضوی نے کہا کہ علالت سے صحتیابی کے بعد دوبارہ حلقے میں جاری منصوبوں کا جائزہ لے رہا ہوں اور ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے ضلعی اور صوبائی حکومت سے مکمل رابطہ ہے۔ سید محفوظ حسین مشہدی اور فائزہ مشتاق نے بتایا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی تجویز کردہ سکیموں کو بھی مدنظر رکھا جارہا ہے۔ ڈی سی او نے کہا کہ نئے مالی سال میں بھی صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان سمیت ہرقیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
ملک میں مایوسی کا عالم ہے، پی ٹی آئی اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.