شیخوپور ہ : سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 7دہشت گرد ہلاک،3فرار

اتوار 31 جولائی 2016 15:25

شیخوپورہ۔31 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جولائی ۔2016ء ) شیخوپورہ میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجہ میں 7دہشت گرد ہلاک جبکہ3فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق اطلاع ملی کہ 10دہشت گرد تھانہ بھکھی کے علاقہ باہڑیانوالہ کے قریب جارہے ہیں جس پر سی ٹی ڈی پولیس نے انکا تعاقب کیا۔

(جاری ہے)

ان مبینہ دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ سے 7دہشت گرد موقع پر ہلاک جبکہ 3دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے5کلوبارودی مواد،3موٹر سائیکلز،3کلاشنکوف،2ہینڈ گرینڈ،4پسٹل اورہزاروں گولیاں برآمد کرلی گئیں،سی ڈی ٹی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق جنوبی پنجاب سے تھااور انکا تعلق کالعدم تنظیموں القاعدہ،لشکر جھنگوی سے تھا،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی عمریں20سے 25 سال کے درمیان تک تھیں۔

متعلقہ عنوان :