توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے ‘ بلال شیرازی

توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے بڑے آبی ذخائر تعمیر کیے جائیں‘ صدر (ق) لیگ یوتھ ونگ

اتوار 31 جولائی 2016 15:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے بڑے آبی ذخائر تعمیر کیے جائیں ،توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے ،کالا باغ ڈیم پر سیاسی اختلاف رائے جمہوری رویہ ہے لیکن ملکی و عوامی مفاد کے منصوبوں کو سیاسی اختلاف رائے کی نذر کرنا کسی بھی طور پر درست نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امپورٹڈبجلی حکومت اور عوام استعمال کرنے کی مزید سکت نہیں رکھتے ،بجلی اتنی مہنگی ہوچکی ہے کہ بجلی کے بل دیکھ کر عوام ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔کالا باغ ڈیم بنائے بغیر سستی بجلی حاصل نہیں ہوگی ، توانائی کے بحران اور بجلی گیس کی امتیازی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے گزشتہ 3 سالوں میں پنجاب میں 59فیصد زرعی اور 58 فیصد صنعتی پیداوار کم ہوچکی ہے صنعتوں کی بندش کی وجہ سے بیروزگاری اور خودکشیاں بڑھ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :