Live Updates

بچوں کے اغواء کے واقعات پر کمیٹی کمیٹی کھیلنے سے کچھ نہیں ہوگا، حکومت عملی اقدامات کرے ‘یاسمین راشد

(ن) لیگ والوں کے دماغ پر میٹر و اور کمیشن سوار ہے انکو عوام سے کوئی لینا دینا نہیں ‘ ایڈ وئزر چیئر مین پی ٹی آئی

اتوار 31 جولائی 2016 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) ایڈ وئزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ بچوں کے اغواء کے واقعات پر کمیٹی کمیٹی کھیلنے سے کچھ نہیں ہوگا، حکومت کو عملی اقدامات کر نا ہونگے ‘(ن) لیگ والوں کے دماغ میں میٹر و اور کمیشن سوار ہے انکو عوام سے کوئی لینا دینا نہیں ،اس سے بڑی حکمرانوں اور بے حسی کیا ہوگی ‘ملک میں تبدیلی لازم ہو چکی ہے ور نہ حکمرانوں کا ہر دن غر یب عوام کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ‘نااہلی حکمران اقتدار کی بجائے ملک اور قوم کی فکر کر یں اور احتساب کیلئے تیار ہوں جائے ۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو ایڈ وئزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بچوں کے اغواء کی بڑھتی ئی واردتوں پر پنجاب حکومت اور پو لیس صرف نوٹس لینے اور کمیٹیاں بنانے تک ہی محددودہے جسکی وجہ سے اغواء کاروں کے حوصلے بلند ہو رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے جان ومال کا تحفظ حکمرانوں کی بنیادی ذمہ داری ہے مگر حکمران اس ذمہ داری کو پورا کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں جسکی وجہ سے صوبے میں خوف کی فضا پیدا ہو چکی ہے اور حکومت نام کی کوئی چیز کہیں بھی نظر نہیں ا ٓرہی ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو صرف باتیں نہیں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کر نا ہوں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :