Live Updates

عمران خان بد حواسیاں مار رہے ہیں وہ خود ہی اپنے خلاف ہے ‘ تحر یک انصاف کی تحر یک انتشار کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا ‘ پانامہ لیکس کی تحقیقات کسی ’’روڈ شو ‘‘سے حل نہیں ہوگا ‘پار لیمنٹ میں ہی بات کر نا ہوگی ‘رواں ہفتے ٹی اوآرز کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے اپوزیشن سے رابطے میں ہیں‘عمران خان روز نئی بونگیاں مارتے ہیں ‘دھر نوں کی دھمکیوں اور انتشار کے سوا کچھ نہیں

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا انٹرویو

اتوار 31 جولائی 2016 15:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان بد حواسیاں مار رہے ہیں وہ خود ہی اپنے خلاف ہے ‘تحر یک انصاف کی تحر یک انتشار کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا ‘پانامہ لیکس کی تحقیقات کسی ’’روڈ شو ‘‘سے حل نہیں ہوگا پار لیمنٹ میں ہی بات کر نا ہوگی رواں ہفتے ٹی اوآرز کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے اپوزیشن سے رابطے میں ہیں۔

اپنے ایک انٹر ویو میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان ہرروز نئی بونگیاں مارتے ہیں اورانکے پاس دھر نوں کی دھمکیوں اور انتشار کے سوا کچھ نہیں جسکی وجہ سے عوام انکی سیاست اور پالیسوں کو مسترد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن ٹی اور آز کمیٹی میں نمائندگی پیپلزپارٹی کی کر رہے ہیں مگر انکے اپنا بھی کچھ ایجنڈہ ہے عمران خان نہلا ہے اور اعتزاز احسن دہیلا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میں عمران خان کو سنجیدہ نہیں لیتا کیونکہ وہ ہمیشہ سے اتنی بد حواسیاں کرتے اور بو نگیاں مارتے ہیں کہ انکی احتجاجی تحر یک سے نمٹنے کیلئے ہمیں کسی حکمت عملی کی ضرورت نہیں اور عوام عمران خان کی احتجاجی تحر یک میں شر یک نہیں ہو ں گے کیونکہ عمران خان احتجاجی تحر یک کے نام پر ملک میں تحر یک انتشار چلانے جا رہے ہیں مگر انکو ایک بات سمجھ لینی چاہیے ٹی اور آز اور احتساب کا معاملہ کسی روڈشو سے نہیں پار لیمنٹ اور کمیٹی میں ہی حل ہو سکتا ہے اور حکومت اگست کے پہلے ہفتے میں پار لیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانا چاہتی ہے جسکے لیے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین سے رابطے کر رہے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات