Live Updates

6 تاریخ کو حکومتی رویہ دیکھ کر آیندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ، نعیم الحق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 31 جولائی 2016 15:16


اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی2016ء) : تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں پارٹی کی تنظیم نو پر تفصیلی بات چیت کی گئی 6 تاریخ کو حکومتی رویہ دیکھ کر آیندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ، 6 اگست کو ٹی آو آر کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے سے پانامالیکس کے خلاف مارچ پشاور سے شروع ہو گا، نعیم الحق نے بتایا کہ سندھ اور خیبر پختونخوا کے لیے نئے تنظیمی عہدیداروں کا اعلان جلد کیا جائیگا، عوام کو کرپشن کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔

(جاری ہے)

انصاف کے حصول کے لیے ہر دروازہ کھٹکٹائیں گے۔ 13اور 14 اگست کو بھی احتجاج کریں گے، ہر ہفتے مارچ کریں گے، جس کی قیادت عمران خان کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال پارٹی انتخابات موخر کر دیے گئے ہیں،

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات