پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو دبئی طلب کرلیا

مراد علی شاہ دورہ سیہون شریف ملتوی کرکے دبئی روانہ

اتوار 31 جولائی 2016 15:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی ۔2016ء) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو دبئی طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لاڑکانہ کا دورہ کیا جس کے بعد انہوں نے سیہون شریف جانا تھا لیکن لاڑکانہ دورہ کے بعد آصف علی زرداری نے انہیں دبئی طلب کرلیا ہے جس کی وجہ سے سید مراد علی شاہ اپنا دورہ سیہون شریف ملتوی کرتے ہوئے دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :