Live Updates

7اگست سے نئی تاریخ کا آغاز ہوگا‘کرپٹ اور بدعنوان سیاسی ٹولہ جمہوریت کیلئے بڑا خطرہ ہے‘پاکستان تاریخ کے اہم ترین دوراہے پر کھڑا ہے،ترکی میں عوام نے جمہوریت کی حفاظت کی،قوم کی امیدوں کا واحد مرکز تحریک انصاف ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس سے خطاب

اتوار 31 جولائی 2016 15:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی ۔2016ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 7اگست سے ایک نئی تاریخ کا آغاز ہوگا،کرپٹ اور بدعنوان سیاسی ٹولہ جمہوریت کیلئے بڑا خطرہ ہے،پاکستان تاریخ کے اہم ترین دوراہے پر کھڑا ہے،ترکی میں عوام نے جمہوریت کی حفاظت کی،قوم کی امیدوں کا واحد مرکز تحریک انصاف ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں ان کی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں شیریں مزاری،جہانگیر ترین،اسدعمر،عارف علوی،سیدقیصر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی،اجلاس میں 7اگست سے وزیراعظم کے احتساب کیلئے شروع کی جانے والی تحریک پر مشاورت کی گئی اس موقع پر عمران خان نے نیا پاکستان اس وقت تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے،کرپٹ اور بدعنوان سیاسی ٹولہ جمہوریت کیلئے بڑا خطرہ ہے اب ہمیں کرپٹ،اشرافیہ یا مستحکم جمہوریت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی میں سیاستدانوں سے بڑھ کر عوام نے جمہوریت کی حفاظت کی۔عمران خان نے کہا اب قوم کی امیدوں کا واحد محور تحریک انصاف ہے۔7اگست سے حکومت کے خلاف ایک نئی تحریک کا آغاز کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات