آزادکشمیر حکومت کو وفاقی حکومت کی مکمل حمایت حاصل رہے گی‘کشمیر کی ترقی اور سیاسی،معاشی بحالی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے‘فاروق حیدر مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کی حمایت ‘ترقی اور سیاسی،معاشی بحالی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے

وزیراعظم محمد نواز شریف کی فاروق حیدر کو آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کی مبارکباد

اتوار 31 جولائی 2016 15:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آزادکشمیر حکومت کو وفاقی حکومت کی مکمل حمایت حاصل رہے گی،کشمیر کی ترقی اور سیاسی،معاشی بحالی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیراعظم نواز شریف نے راجہ فاروق حیدر کو آزادکشمیر کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ کشمیر کی عوام کی خوشحالی اور فلاح کیلئے کام جاری رکھیں گے،آزادکشمیر حکومت کو وفاقی حکومت کی مکمل حمایت حاصل رہے گی۔انہوں نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے،کشمیریوں کی ترقی اور سیاسی،معاشی بحالی کیلئے تعاون جاری رکھیں گے