2015-16ء کے دوران 78.57ارب روپے کے موبائل فون درآمد کئے گئے

موبائل فونز کی قومی درآمدات میں 4.23فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اتوار 31 جولائی 2016 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) گزشتہ مالی سال 2015-16ء کے دوران 78.57ارب روپے کے موبائل فون درآمد کئے گئے ہیں ۔ ا س سے پچھلے مالی سال 2014-15ء کے مقابلے میں مالی سال 2015-16ء کے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات میں 4.23فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک میں موبائل فون کے صارفین کی تعداد 133ملین تک بڑھ چکی ہے اور مقامی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے موبائل فونز کی درآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2014-15ء کے دوران 73.22ارب روپے کے موبائل فونز درآمد کئے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :