رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران اینگرو فوڈرز کے منافع میں 6فیصد کی کمی دیکھی گئی

اتوار 31 جولائی 2016 15:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران اینگرو فوڈرز کے منافع میں 6فیصد کی کمی دیکھی گئی اور اس عرصہ کے وران کمپنی نے 852.27ملین روپے منافع کمایا ٗ سال 2015ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران اینگرو فوڈز کو 908.67ملین روپے کا نفع حاصل ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اینگرو فوڈز کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق کمپنی کے منافع میں کمی کا سبب اسکی مجموعی فروخت کے حجم میں ہونے والی کمی ہے ٗ سال 2016ء کی دوسری سہ ماہی کیلئے کمپنی نے 1.11روپے فی حصص کی آمدنی کا اعلان کیا ٗ گذشتہ سال کے اسی عرصہ کیلئے کمپنی کی فی حصص آمدن 1.19روپے رہی تھی-