Live Updates

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنوشہرہ کو ایما نداری کی سزا دی گئی

ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر نو شہرہ فضل حسین کا تبا دلہ منسوخ کیا جائے‘وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواسے مطالبہ

اتوار 31 جولائی 2016 15:08

رسالپور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنوشہرہ کو ایما نداری کی سزا دی گئی ،عوام کی سہولت کیلئے فضل حسین نے ڈو مسائل فا رم کی قیمت صرف 5روپے مقرر کرکے تمام اضلاع میں سبقت لے گیا ۔نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے ضلعی ممبر بارہ بانڈہ قاری ظہوراﷲ فاروقی ،ضلعی ممبر رشکئی حا جی محمد خان ،ضلعی ممبر پیرسباق نازد خان ،جنرل کونسلر ڈاکٹر رحمان جان ،جنرل کو نسلر سید غلام ،نائب ناظم شبیر خان نے ایک متفقہ بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطا لبہ کیا ہے کہ ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر نو شہرہ فضل حسین کا تبا دلہ منسوخ کیا جائے جو ایک ایماندار ،خدا ترس اور غریب طبیعت کا مالک ہے انھوں نے نہ صرف سرکا ری امور کو احسن طریقے سے نمٹا نے کی بھرپور کو شیش کی ہے بلکہ اپنی اعلیٰ صلا حیتوں کی وجہ سے عوام کا بھرپوراعتمادبھی حا صل کیا ،انھوں نے اپنے دفتر کے دروازے کسی بھی غریب کیلئے بند نہیں کئے بلکہ ضلع کے ہر شخص کے ساتھ دوستانہ ماحول میں ملکر اس کی فریاد سن کر ان کا مسئلہ حل کرنے کی کو شیش کی ،انھوں نے کہا ہر ضلع میں ڈومیسائل فارم کی کم سے کم قیمت 20 روپے مقرر کئے گئے ہیں لیکن فضل حسین نے تمام ممبران کو تاکید کی ہے کہ غریب عوام سے 5روپے سے زیادہ نہ لئے جائے کیو نکہ اس پر صرف 5روپے خرچہ آیا ہے اس سے زیا دہ وصول کرنا جرم تصور کیا جا ے گا ۔

(جاری ہے)

وہ تمام لوگوں اور طلباء کو بلا جھجک خندہ پیشانی سے ڈومیسائل دستخط کروا رہا ہے ،انھوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک اور لیاقت خان خٹک سے مطا لبہ کیا کہ فضل حسین کا تبادلہ منسوخ کرکے اس کو اپنے سیٹ پر لا یا جائے ،کیونکہ عوام اس فیصلے سے متفق نہیں ہے اور کسی بھی وقت احتجاج کا راستہ اپنا سکتا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات