گوجرانوالہ ٗسی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتار

اتوار 31 جولائی 2016 15:06

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے کارندہ کو گرفتار کرلیا ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم آفتاب احمد کو نارووال سے گرفتار کیا گیا جس کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔

(جاری ہے)

ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے منافرت پر مبنی لٹریچر کی تشہیر کر رہا تھا۔ ملزم کے قبضہ سے کمپیوٹر، سمارٹ فون اور شرانگیز لٹریچر برآمد کر کے تھانہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔