آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب ٗ خیبر پختون خوا ٗ اسلام آباد اور کشمیر میں بارش کا اممان

سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے ٗملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ٗمحکمہ موسمیات

اتوار 31 جولائی 2016 15:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب ، (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن)، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں ٗ ژوب، ڈی آئی خان، بنوں، ملتان، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ٗ اس دوران سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔

اسکے علاوہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔فورکاسٹنگ آفیسر مزمل حسین کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاتاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہاتاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، ژوب ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب کے اضلاع گوجرانوالہ 45، کامرہ 33، منڈی بہاؤالدین 31،میانوالی 18،چکوال 11، نورپورتھل، جہلم 08، جوہر آباد 06،لاہور (ایئرپورٹ 05، سٹی04)، سرگودھا 05، منگلا 04، جھنگ 02، لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر 01 ۔

خیبرپختونخوا کے علاقوں چراٹ 25،دیر04، کوہاٹ 03، چترال، کاکول 02،رسالپور01۔ بلوچستان کے اضلاع ژوب 06، فاٹا: پاراچنار05، کشمیر کے علاقوں راولاکوٹ 07، کوٹلی 06۔ گلگت بلتستان کے علاقوں گوپس 06 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دالبندین 47، نوکنڈی45، دادو44 ، سکھر 43، رحیم یار خان، سبی، روہڑی42 ڈگری سینٹی گریڈ ٗ اسلام آبا داور کوئٹہ میں کم سے کم 23، لاہور 25، کراچی 27، پشاور 28، گلگت 21، چترال 20اور ہنزہ میں 15ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔