مسلم لیگ (ن)کے راجہ فاروق حیدر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہوگئے
راجہ فاروق حیدر کو 38ٗ پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسین اور پی ٹی آئی کے محی الدین کو 5ٗ5ووٹ ملے قائد ایوان کے چناؤ سے قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی گئی پہلی ترجیح تحریک آزادی کشمیرہے، عوام کو ہر شعبے میں میرٹ پر یکساں مواقع فراہم کریں گے ٗراجہ فاروق حیدر
اتوار 31 جولائی 2016 14:57
مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) مسلم لیگ (ن)کے راجہ فاروق حیدر آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہوگئے ۔ اتوار کو آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس نومنتخب سپیکر شاہ غلام قادر کی زیر صدارت ہوا جس میں ریاست کے نئے وزیر اعظم کا چناؤ ہوا، اسمبلی میں قائد ایوان کے لیے مسلم لیگ (ن) کے فاروق حیدر، پیپلزپارٹی کے چوہدری یاسین اور تحریک انصاف کے غلام محی الدین مدمقابل تھے تاہم مسلم لیگ (ن) کے راجہ فاروق حیدر نے 38 ووٹس کے ساتھ واضح اکثریت حاصل کی اور آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔
پیپلزپارٹی کے چوہدری یٰسین اور پی ٹی آئی کے محی الدین کو 5،5 ووٹ ملے۔49 نشستوں کے ایوان میں (ن) لیگ 36 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت ہے ٗ اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کی 4، مسلم کانفرنس کی 3، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی 2،2 ٗ ایک آزاد رکن اسمبلی کا ممبر ہے، مسلم لیگ (ن) کو جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی کو آزاد امیدوار ٗ تحریک انصاف کو مسلم کانفرنس کی بھی حمایت حاصل تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.