مالی میں ایمرجنسی میں توسیع کی ایک بار پھر منظوری

اتوار 31 جولائی 2016 14:33

بماکو ۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جولائی ۔2016ء) مالی کی پارلیمنٹ نے ملک میں نافذ ایمرجنسی میں مزید آٹھ ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں ایک بار پھر پرتشدد کارروائیاں شروع ہو چکی ہیں۔ کادال شہر کے قریب سابق طوارق باغیوں نے حکومت کے حامی مسلح دستوں پر حملے شروع کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

رواں برس ملکی قانون ساز متعدد مرتبہ ایمرجنسی میں توسیع کی منظوری دے چکے ہیں۔ ہفتے کے روز حکومت کے حامی سینکڑوں افراد نے بماکو کے مرکز میں سکیورٹی فورسز کے حق میں ایک مظاہرہ کیا۔ گزشتہ برس نومبر میں جہادیوں نے بماکو کے ریڈیسن ہوٹل پر حملہ کر کے غیر ملکیوں سمیت بیس افراد کو ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :