نیپال میں مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں کم از کم اسّی افراد ہلاک

اتوار 31 جولائی 2016 14:32

کھٹمنڈو ۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جولائی ۔2016ء) نیپال کی وزارت داخلہ کے مطابق رواں ہفتے مون سون کی بارشوں سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں ملک بھر میں کم از کم اسّی افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مختلف واقعات میں تیس افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ یہ ہلاکتیں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہوئیں۔ نیپال میں عمومی طور پر جولائی سے ستمبر تک مون سون کی بارشیں ہوتی ہیں اور ہر برس ہی سیلابی صورت حال کے سبب متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :