مقبوضہ کشمیر میں جاری 18روز سے زائد مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے کر فیو کا نفاذ حریت رہنماؤں کی گرفتاری انسانی حقوق کے عالمی اداروں او آئی سی اور مہذب ممالکوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ‘فوری طور پر کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے کر بھارت سے سیاسی ،سفارتی اور تجارتی تعلقات فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کریں

ممبر کشمیر کونسل میر یونس کی بات چیت

اتوار 31 جولائی 2016 14:27

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی ۔2016ء) بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال سے تقریبا1ہزار سے زائد افراد شامل ہیں جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہو نے کے باوجود 70سے زائد کشمیریوں کی شہادت اسلامی ممالکوں ،اقوام متحدہ کو نظر نہیں آرہی پوری دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ہے بھارت ایک طر ف پاکستان کے ساتھ دوستی کا ڈرامہ رچا رہا ہے جبکہ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈال رہا ہے میریونس نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں 20روز سے زائد عرصہ گزر گیا ہے جبکہ کر فیو کے باعث کھانے پینے کی اشیاؤں کی شدیدقلت کے علاوہ میڈیکل کی سہولت بھی میسر نہیں اس وقت وادی کشمیر میں کشمیریوں پر پیلٹ گن کا آزادانہ استعمال سے 1ہزار سے زائد افراد اپنی آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگئے جبکہ اس وقت ہزاروں افراد جس میں بچے،بوڑھے،اور خواتین شامل ہیں زخمی حالت میں بے یار و مددگار ہسپتالوں اور گھروں میں پڑے ہیں جہاں نہ ہی ڈاکٹرز اور نہ ہی میڈیکل کی سہولتیں ہیں جس سے کشمیری عوام مر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ20دن کے اندر 70سے زائد کشمیریوں کا قتل جبکہ حریت رہنماؤں سید علی گیلانی شدید بیماری کے باوجود بھارتی افواج نے گرفتار کر لئے بھارتی درندگی کا اس سے بڑ اکیا ثبوت ہوگا انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو وفوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقدامات کریں انھوں نے کہا کہ اگر اس میں تاخیر کی گئی تو مقبوضہ کشمیر کی حالات پوری ایشیاء کو اپنے لپیٹ میں لے سکتے ہیں اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کے راہ حق کے مطابق حل کریں انھوں نے عالمی اسلام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت سے سیاسی ،سفارتی اور تجارتی تعلقات بند کر کے اسے مجبور کر یں کے وہ مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی ،نہ کریں جبکہ کشمیریوں کے راہ حق کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل کر کے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھے میریونس نے کہا کہ میری پوری دنیا میں مقیم کشمیریوں سے اپیل ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی افواج کے مظالم کو بے پردہ کرنے کے لئے عالمی سطح پر بھارتی سفارت خانوں کے سامنے احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ جاری رکھیں اس سے بھارت پر عالمی سطح پر دباؤ پڑے گا ۔

۔

متعلقہ عنوان :