کوئٹہ سے کچلاک جانیوالی گاڑی کو حادثہ ، دو بچوں سمیت 3 جاں بحق

اتوار 31 جولائی 2016 13:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) کوئٹہ سے کچلاک جانے والی گاڑی کو حادثہ دو بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے چشمہ اچوزئی سے کچلاک جانے والی ڈبل ڈور گاڑی کچلاک کے قریب کلی سملی میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث گاڑی کا ڈرائیور سیف اللہ ، دو بچیاں عارفہ شاہ اور ملالئی جاں بحق ہوگئی۔ دونوں بچیوں کی عمریں 8 سے 10 سال کے درمیان ہیں ، جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :