Live Updates

تحریک انصاف کا 7 اگست سے نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان

کسی بھی فوجی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں ، قوم الیکشن کمیشن کے ارکان سے شفاف الیکشن کی امید رکھتی ہے ، شاہ محمود قریشی

اتوار 31 جولائی 2016 13:59

تحریک انصاف کا 7 اگست سے نئی تحریک شروع کرنے کا اعلان

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) پا کستا ن تحریک انصاف ملک میں کر پشن کے خلا ف سات اگست سے نئی تحریک کا آغاز کرے گی ، جبکہ پا رٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ یہ تحریک جمہوریت کے خلاف نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف ہے ، کسی بھی فوجی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

نیویارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے چاروں صوبوں کے ممبر تعینات ہو گئے ، قوم ان سے شفاف الیکشن کرانے کی امید رکھتی ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ سات اگست سے نئی تحریک کا آغاز کر رہے ہیں ، یہ تحریک جمہوریت کے خلاف نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف ہے ، ہم کسی بھی فوجی مداخلت کے مخالفت ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد تحریک انصاف کی حامی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات