کراچی: قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

اتوار 31 جولائی 2016 13:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کر کے سیاسی جماعت کے کارکنوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ لیاقت آباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران 2 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کھارادر میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ادھر ماڑی پور میں پولیس نے کارروائی کر کے دو ملزمان شاہ جہان اور علی رضا کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ بلدیہ سعید آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :