مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر آناچاہیے،جان کیری

بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری شہریوں کی شہادت کا نوٹس لے اورفوجی مظالم رکوائے،امریکی وزیرخارجہ

اتوار 31 جولائی 2016 13:44

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر آناچاہیے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہاکہ امریکا مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے آگاہ ہے اورموجودہ صورتحال پر ہمیں تشویش ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات سمیت کشمیر کے مسئلے کا پر امن حل نکالنے کے لیے کوششیں کرنی چاہئیں،جان کیری نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری شہریوں کی شہادت کا بھارتی حکومت نوٹس لے اورفوجی مظالم کو رکوائے ۔

متعلقہ عنوان :