پنجاب بھر کی سول عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز کل سے ہوگا

تعطیلات کے دوران صرف ضروری کیسز کی سماعت ہو گی ،ڈیوٹی مجسٹریٹ ، سول ججز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

اتوار 31 جولائی 2016 13:35

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) لاہور سمیت پنجاب بھر کی سول عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز کل یکم اگست سے ہوگا جو 31اگست تک جاری رہیں گی ۔

(جاری ہے)

موسم گرما کی تعطیلات کے دوران صرف ضروری کیسز کی سماعت ہو گی جس کے لئے ڈیوٹی مجسٹریٹ اور سول ججز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ کل سے سٹے ، سپردار ی ، ملزمان کے ریمانڈ اور ضمانتوں کے علاوہ کوئی کیس نہیں سنا جائے گا۔ عام نوعیت کے کیسز کی سماعت یکم ستمبر کے بعد شروع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :