دنیا کو پاکستان کے سیاحتی مقامات سے روشناس کرانے کیلئے اقدامات کئے جائیں‘ سی ای او کوتھم

سیاحتی مقامات کی ڈاکو منٹریز بنا کر سیاحت میں دلچسپی رکھنے والے ممالک میں پیش کی جائیں ‘ احمد شفیق

اتوار 31 جولائی 2016 13:33

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 جولائی ۔2016ء) کالج آف ٹور ازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (کوتھم ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد شفیق نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں دنیا کو پاکستان کے سیاحتی مقامات سے روشناس کرانے کیلئے اقدامات کریں ،سیاحت ایسا شعبہ ہے جسے ترقی دے کر پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ’’ پاکستان اور اس کی سیاحت ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ا ی او کوتھم احمد شفیق نے کہا کہ دنیا میں بہت سے ممالک کی مجموعی آمدن میں سیاحت کا ایک بڑا حصہ ہے اور یہ ایسا شعبہ ہے جس سے ہوٹلنگ ، دستکاری کی مصنوعات سمیت دیگر کئی شعبے بھی ترقی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تاریخی اور شمالی علاقہ جات سے دنیا کو روشناس کرانے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی جائے ۔ سیاحتی مقامات کی ڈاکو منٹریز بنا کر وفود تشکیل دئیے جائیں جو سیاحت میں دلچسپی رکھنے والے ممالک کے دورے کریں اور وہاں جا کر ان ڈاکو منٹریز کو پیش کر کے سیاحوں کیلئے مراعات کا اعلان کریں۔ اس سلسلہ میں پہلے مرحلے میں خطے کے ممالک کو اس طرف راغب کیا جائے جسکے بعد یورپی اور دیگر خطوں کے ممالک کے لئے منصوبہ بندی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :