Live Updates

عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 31 جولائی 2016 13:19

اسلام آباد:(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی2016ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں جہانگیر ترین، چودھری سرور، علیم خان، نعیم الحق، شریں مزاری اور اسدعمر شریک ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور7 اگست سے ملک گیر تحریک پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ ترکی میں سیاستدانوں سے بڑھ کر عوام نے جمہوریت کی حفاظت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں کرپٹ اشرافیہ یا مستحکم جمہوریت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ 7 اگست پاکستان میں ایک نئی تاریخ کا نکتہ آغاز ہو گا، خیبر سے کراچی تک عوام کو متحرک کریں گے۔ 7 اگست سے شروع ہونے والی ملک گیر احتجاجی تحریک کے اہم پہلوؤں پر غور کیاجا رہا ہے ۔عمران خان نے مزید کہا کہ 7 اگست پاکستان میں ایک نئی تاریخ کا نکتہ آغاز ہو گا، پاکستان میں کرپٹ اوربدعنوان سیاسی ٹولہ جمہوریت کیلیے سب سے بڑا خطرہ ہے، :وزیر اعظم کو قانون کی تابعداری پر مجبور کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات