فرانس کااجناس کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے رومانیہ سے گندم منگوانے کا فیصلہ

اتوار 31 جولائی 2016 12:34

پیرس ۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جولائی ۔2016ء) فرانس کی حکومت نے ملک میں اجناس کی قیمتوں میں اضافے اور آئندہ فصل میں متوقع کم پیداوار کے باعث فوری طور پر رومانیہ سے بڑی مقدار میں گندم منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تجارتی ذرائع کے مطابق فرانسیسی حکام نے حالیہ دنوں میں رومانیہ سے 55-60 ہزار ٹن گندم کا سودا کیا ہے جس کی ترسیل اگست کے آخری پندرہ دنوں میں متوقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رومانیہ سے مزید گندم کی خریداری کیلئے بھی سودا بہت جلد متوقع ہے جس کا مقصد ملک میں گندم کی آئندہ فصل سے متوقع کم پیداوار کے باعث اس کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافے کو روکنے کے اقدامات کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :