بین الاقوامی مارکیٹ میں روئی کے نرخوں میں 1 فیصد سے زیادہ اضافہ

اتوار 31 جولائی 2016 12:34

نیویارک ۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جولائی ۔2016ء) بین الاقوامی کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 1 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران دسمبر کیلئے کاٹن کے سودے 1 سینٹ (1.37 فیصد) اضافے کے ساتھ 74.04 سینٹ فی پونڈ رہے۔پچھلے ہفتے کے دوران روئی کے نرخوں میں مجموعی طور پر 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔