کراچی‘ مختلف کارروائیوں میں 4ملزمان گرفتار‘فائرنگ سے بچے سمیت 3 زخمی

اتوار 31 جولائی 2016 12:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی ۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 2 زخمی ملزمان سمیت 4 کو گرفتار کرلیا،جبکہ اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ماڑیپور کے علاقے میں پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوثتھے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ادھر کھارادر کے علاقے میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ کے نتیجے میں ایک اسٹریٹ کرمنل کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیااور اورنگی ٹاؤن کے علاقے غریب نواز کالونی میں فائرنگ سے بچہ زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :