ننکانہ صاحب‘15 سالہ لڑکے نے کمسن چچازاد بہن کو قتل کرکے لاش گندے نالے میں پھینک دی

کاشف نے چچا کے پڑھائی پر ڈانٹنے پر آصفہ کوقتل کیا‘ملزم کا اعتراف جرم

اتوار 31 جولائی 2016 12:25

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی ۔2016ء) ننکانہ صاحب میں چچا کے ڈانٹ پلانے پر بھتیجے نے اپنی کم سن چچا زاد کو اغوا کر کے مار ڈالا ،ملزم کی نشاندہی پر بچی کی لاش نالے سے برآمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

ننکانہ صاحب کے قصبے مانگٹانوالہ کی پانچ سالہ بچی آصفہ 2 روز قبل لاپتہ ہو گئی تھی ،پولیس نے شک گزرنے پر آصفہ کے تایاز اد پندرہ سالہ کاشف سے پوچھ گچھ کی تو اس نے آصفہ کے قتل کا اعتراف کر لیا۔

ملزم نے بتایا کہ اس کے چچا نے اسے پڑھائی نہ کرنے پر ڈانٹا تھا ،اس رنجش میں اس نے پانچ سالہ چچاز اد آصفہ کو اغوا کیا اور گلا دبا کر مار ڈالنے کے بعد لاش گندے نالے میں پھینک دی۔پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر آصفہ کی لاش گندے نالے سے برآمد کر لی ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :