جرائم پیشہ افراد سے مقابلے کیلئے پولیس کو تیار کریں گے‘ دہشت گردی کے ناسور کو جلد ختم کردیں گے‘ بلدیاتی نمائندوں کو جلد اختیارات مل جائیں گے‘ سندھ میں کرپشن کا تاثر ضرورت ہے لیکن دوسرے صوبوں سے کم ہے‘ کرپٹ عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی‘ پروٹوکول کا حامی نہیں لیکن سکیورٹی بھی ضروری ہے

نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو گڑھی خدا بخش کا دورہ ‘ذوالفقار علی بھٹو‘ محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر پھول چڑھائے ‘فاتحہ خوانی کی

اتوار 31 جولائی 2016 12:24

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 جولائی ۔2016ء) نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد سے مقابلے کے لئے پولیس کو تیار کریں گے‘ دہشت گردی کے ناسور کو جلد ختم کردیں گے‘ بلدیاتی نمائندوں کو جلد اختیارات مل جائیں گے‘ سندھ میں کرپشن کا تاثر ضرورت ہے لیکن دوسرے صوبوں سے کم ہے‘ کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی‘ پروٹوکول کا حامی نہیں لیکن سکیورٹی بھی ضروری ہے۔

اتوار کو نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش کا دورہ کیا اور ذوالفقار علی بھٹو‘ محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ روز لاڑکانہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا ہر جگہ پیچھا کریں گے اس پر قابو پانے کے لئے پولیس کو تیار کررہے ہیں رینجرز کا معاملہ جلد حل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جلد ختم ہوجائے گی بہت جلد سندھ میں فرق نظر آئے گا۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد جہاں بھی ہونگے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کا تاثر ضرور ہے لیکن دوسرے صوبوں کی نسبت بہت کم ہے اب ہم پرانے گڑھے مردے نہیں کھودیں گے کوشش ہوگی کہ آئندہ اس پر قابو پایا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے اس منصب پر پہنچایا اور ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو سے عوام کی خدمت کرنے کا سبق سیکھا سب کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کرونگا بہت سے مسائل درپیش ہیں لیکن ہر مسئلے کا حل نکالیں گے۔

سندھ کا وزیراعلیٰ ہوں تمام محکمے میرے پاس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو بہت جلد اختیارات مل جائیں گے۔ امن و امان کی صورت حال کافی بہتر ہے ایوان کے اندر باہر سب کے ساتھ مل کر کام کرونگا لاڑکانہ میں ترقیاتی کام ہوئے اور مزید بھی ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک ہی مقصد ہے عوام کی خدمت کرنا۔ (ن