سوڈان امن فوجیوں کی موت کے ذمہ داروں کو سزا دے، چین

اتوار 31 جولائی 2016 12:13

بیجنگ ۔ 31 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔31 جولائی ۔2016ء) چین نے جنوبی سوڈان سے کہا ہے کہ وہ اپنے دارالحکومت جوبا میں چین کے دو امن فوجیوں کی ہلاکت کیلئے ذمہ دار لوگوں کو سزا دے۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے جنوبی سوڈان کے اپنے ہم منصب ڈینگ السو سے بات کرکے چین کے امن فوجیوں کیمارے جانے کا معاملہ اٹھایا اور اس کیلئے ذمہ دار لوگوں کوسزا دئے جانے کا مطالبہ کیا۔اس ماہ کے شروع میں جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر کے فوجی اور سابق باغی رہنما ریک ماشر کے جنگجووٴں کے درمیان ہوئے پر تشدجھڑپ کے دوران مارٹر حملے میں چین کے دو امن فوجیوں کی موت ہو گئی تھی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :