دہشت گردوں پر زمین تنگ ہوچکی ہے، آرمی چیف

دہشت گردوں اور اُن کے مددگاروں پر زمین تنگ ہو چکی ہے۔وہ دن دور نہیں جب ہمارا وطن تعلیم وترقی اور امن و سلامتی کی پہنچان بنےگا، آرمی چیف کا شندور میں پولو فائنل میچ کی تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 31 جولائی 2016 11:54

دہشت گردوں پر زمین تنگ ہوچکی ہے، آرمی چیف

شندور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی2016ء) آرمی چیف کی شندور میلے میں شرکت، چترال اور گلگت کے درمیان پولو کا فائنل میچ دیکھا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تقریب سے‌خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں پر زمین تنگ ہوچکی ہے، پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی مدد کی ہے،آج ہم جس پر امن فضا میں ہیں وہ عوام و افواج کی بے پناہ قربانیوں کاثمرہے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں اور اُن کے مددگاروں پر زمین تنگ ہو چکی ہے۔وہ دن دور نہیں جب ہمارا وطن تعلیم وترقی اور امن و سلامتی کی پہنچان بنےگا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے مزید کہا کہ فیسٹیول کے منتظمین خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ یاد رہے کہ شندور میلا کئی سال کے وقفے کے بعد اس سال دوبارہ منعقدہ ہوا ہے۔